عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں فوج نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سری نگر نیشن دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز کیرن سیکٹر میں تلاشی آپریشن کے دوران اے کے گولیوں کے راونڈ، ہینڈ گرینیڈ ، آر پی جی ، آئی ای ڈی کے لئے درکار سازو سامان اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق اسلحہ وگولہ بارود کی برآمدگی کے بعد ایل او سی پر سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔