بڈگام//مغربی بنگال میں گزشتہ دنوں بڈگام سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی لاش کالج ہوسٹل سے پراسرا رطور پر برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز طالب علم کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی جس دوران وہاں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور بعد ازاں طالب علم کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ سپرد لحد کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے مغربی بنگال کے انجینئرنگ کالج میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد عمر گنائی ساکن یاری کھاہ خانصاحب بڈگام کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی اور بعد ازاں نزدیکی رشتہ دار لاش کی واپسی کی خاطر فوری طورپر مغربی بنگال روانہ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز طالب علم کی لاش آبائی گاوں پہنچائی گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی بعد ازاں اس کو آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔
دریں اثنا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی موت کیسے واقع ہوئی اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے۔