پلوامہ کے چندگام میں پسی گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چندگام تہاب علاقے میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلسل بارشوں سے چندگام علاقے میں پسی گرآئی، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تحصیلدار پلوامہ محمد اقبال نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چندگام علاقے میں پسی کی زد میں آنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور جائے وقوع کے قریب رہنے والے دیگر افراد کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔