انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کشتواڑ میں لمبردار اور ایک سرکاری ملازم معطل

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کشتواڑ// انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں ضلع الیکشن آفیسر کشتواڑ ایس راجیش کمار نے سخت کارروائی کرتے ہوئے کی ایک لمبردار، وکرم سنگھ ولد رویندر کمار اورایک سرکاری ملازم عادل ارشاد کو معطل کر دیا ہےـ دونوں افراد ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔
تحصیلدار دچھن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملے کی محتاط انکوائری کریں۔ وکرم سنگھ اور ڈی وائی ایس ایس او کشتواڑ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عادل ارشاد کے معاملے کی تحقیقات کریں اور سات دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

مزید برآں، تحصیلدار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ معطل لمبردار انتخابی عمل کی تکمیل تک متعلقہ علاقے کا دورہ کرنے سے گریز کریں اور عادل ارشاد معطلی کی مدت کے دوران زونل ایجوکیشن دفتر درابشالہ کے دفتر میں منسلک رہیں گے۔