زیرِ تعمیر ریلوے ٹنل میں گر کر مزدور لقمہ اجل

نواز رونیال

رام بن//رام بن ضلع میں زیر تعمیر کٹرہ بانہال ریلوے پروجیکٹ میں گزشتہ شب کام کے دوران ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور گول کے اندھ علاقہ میں ٹنل کے اندر کام کر رہا ایک مزدور اچانک گر گیا، جس وجہ سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی اور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت دھرمیندر کناجویہ(20) ولد بھاگ لعل ساکنہ گیڈیچک ضلع خوشی نگر اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس لاش کو طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ گول نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔