کولگام تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

کولگام//کولگام ضلع کے نائوپورہ کھیرپورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاری ایک مسلح تصادم آرائی میں 2جنگجو مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقےمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا، ” جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے ، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔