کولگام: آوارہ کتوں کے حملے میں 6 افراد زخمی

کولگام//قصبہ کولگام میں آوارہ کتوں کی ہڑبھونک سے راہگیر اور مقامی لوگ پریشان حال ہیں۔ اسی دوران اتوار کو آوارہ کتوں کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوۓ ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق کھی جوگی پورہ گاؤں کے قریب ایک کتا نمودار ہوا اور مکینوں پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسینیشن کے لیے قریبی طبی مرکز میں لے جایا گیا۔
ایک اہلکار کے مطابق، کچھ زخمیوں کو علاج کیلۓ ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے تین بچوں کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت سالکہ خورشید،صاحب حسین، مونیسا سکنہ کھی جوگی پورہ اور باقی زخمیوں کا تعلق محمد پورہ گاوں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع کولگام کے علاقہ محمد پورہ میں اب تک بچوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔