آئی پی ایل 2024 فائنل: حیدرآباد کو ہرا کر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز بنی چمپئن

عظمیٰ ویب ڈٰسک

چنئی//کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ کولکاتہ اب تک تیسری مرتبہ آئی پی ایل میں چمئن بنی ہے۔
فائنل مقابلے میں کے کے آر نے ایک طرفہ مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی حیدرآباد کی شروعات کافی خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ابھیشیک شرما (2) کا وکٹ گنوا دیا۔ ابھیشیک کو مچل اسٹارک نے بولڈ آوٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں ویبھو اروڑہ نے ٹریوس ہیڈ (0) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ راہل ترپاٹھی (9) بھی پانچویں اوور میں مچل کا شکار بنے۔ عدن مارکرم اور نتیش کمار ریڈی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ حیدرآباد کا کوئی بھی بلے باز کولکاتا کے گیند بازوں کے سامنے ٹھہر نہ سکا اور کھلاڑی یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے چلے گئے۔ ہرشیت رانا نے ساتویں اوور میں نتیش کمار ریڈی (13) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد 11ویں اوور میں ہرشیت نے ایڈن مارکرم (16) کو بولڈ کر دیا۔ شہباز احمد (8)، عبدالصمد (4)، جے دیو انادکت (4) رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ کپتان پیٹ کمنس نے 18 گیندوں پر 24 رنوں کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کی ٹیم 18.3 اوور میں 113 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے آندرے رسل نے تین وکٹ حاصل کئے۔ مچل سٹارک اور ہرشیت رانا نے دو دو وکٹ حاصل لئے۔ ویبھو اروڑہ، سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے ایک ایک بلے باز کو آو¿ٹ کیا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے گیند بازوں نے جارحانہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے خطابی میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 18.3 اوور میں 113 رنوں پر سمیٹ دیا۔
دوسری اننگ میں کولکتہ نے محض 10.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر جیت درج کر لی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنیل نارائن 2 گیندوں میں 6 رنز بنا کر پیٹ کمنس کی گیند پر کیچ آ وٹ ہو گئے۔ رحمان اللہ گرباز نے 32 گیندوں میں 39 رنز بنا کر شاہباز احمد کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جبکہ وینکٹیش آیئر نے 26 گیندوں میں 52 رنز بنائے اور سریش ایئر نے 3 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔