کشتواڑ میں ٹپر کو حادثہ| ایک شخص کی موت

عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی تحصیل مغل میدان کے سنگم بتی علاقہ میں اتوار کی صبح سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقع اتوار کی صبح تین بجے کے قریب کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر سنگم بتی کے قریب پیش آیا جب ایک ٹپر زیر نمبر JK17-0155سنگم بتی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگرا۔ جس میں ڈرائیور سمیت دو افراد سوار تھے۔ حادثہ میں سوار شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کی خبرملتے ہی مقامی لوگ و پولیس نے بچاو کاروئی عمل میں لائی اور قریب نوبجے کے نعش کو بازیاب کرلیا گیا۔ ایس ایچ او چھاترو سمیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لقمہ اجل شخص کی شناخت شہنواز احمدولد فاروق احمد ساکنہ کڑیا پل کے طور ہوئی ہے۔ جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ لاش کو قانونی لوازمات کیلئے پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جسے بعد میں اخری رسومات کیلئے لواحقین کو سونپا گیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر لی ہے۔