پنجاب میں کشمیری طالب علم کی لاش برآمد

سری نگر// کشمیر سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نرسنگ طالب علم کی لاش ہفتہ کی شام بھٹنڈہ کے کٹار سنگھ والا علاقے میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
قومی اخبار ہندوستان ٹائمز میں چھپی خبر کے مطابق،پولیس زرائع نے بتایا کہ متوفی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) بھٹنڈہ-مانسا روڈ پر واقع پنجاب نرسنگ کالج میں بی ایس سی (نرسنگ) کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر کو اپنے تعلیمی کام سے چھٹی لینے کے بعد متوفی طالب علم اپنے ہاسٹل گیا جہاں بعد میں اس کے دوستوں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ اسے فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ہندوستان ٹائمز نے پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ متوفی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔