بھاری برفباری کے درمیان کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

سری نگر//کشمیر یونیورسٹی اور سنٹرل یونیورسٹی آف سری نگر نے وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر 30 جنوری 2023 (پیر) کو ہونے والے تمام پی جی، انجینئرنگ اور دیگر امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زمان نے کہا کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے کہا، “خراب موسم کے پیش نظر، کلسٹر یونیورسٹی سری نگر (سی یو ایس) نے پیر (30 جنوری) کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں”۔
کنٹرولر امتحانات سی یو ایس پروفیسر میر خورشید احمد نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ ملتوی امتحان کی نئی تاریخیں بعد میں جاری کی جائیں گی۔