سرینگر//عدالت عالیہ نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حال ہی میں مشتہر کئے گئے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز (مینز) امتحانات کے نتائج پر امتناع جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نئی تاریخ سماعت تک ان تنائج پر روک لگائی جائے۔پبلک سروس کمیشن نے ھال ہی میں مشترکہ مسابقتہ (مینز)امتحانات جورواں برس جولائی سے اگست مہینے میں لئے گئے تھے ،کے نتائج منظر عام پر لائے ۔اس مسابقتی امتحان میں6427امیدواروں نے شرکت کی جس میں963کو کامیاب قرار دیا گیا تھا ۔اس معاملے میں ازخود زیر سماعت لائے جانی والی مفاد عامہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس گیتا متل اور جسٹس سنجیو کمار پر مشتمل عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے مزید بھرتی عمل پر روک لگا دی ۔بنچ نے کہاکہ ’’دریں اثناء ،اگلی تاریخ سماعت تک مزید بھرتی عمل پر امتناع نافذ رہے گا‘‘۔ڈویژن بنچ نے پبلک سروس کمیشن کے نام نوٹس جاری کی ہیں اور اس سے تفصیلی جوابی عذرات دائر کرنے کیلئے کہاہے ۔کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ یہ عرضی عدالت میں زیر سماعت کیوں نہ لائی جائے ۔
KAS (Mains)
