صحافی اظہر حسین اعزاز سے سرفراز

کولگام//جموں وکشمیر حکومت کے پروگرام ”مائی ٹاﺅن مائی پرائڈ“ کی اختتامی تقریب میں کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اور سینئر صحافی اظہر حسین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
میرا قصبہ میرا فخر کے بینر تلے کئے گئے پروگراموں کی اختتامی تقریب یہاں ڈاک بنگلو کولگام میں منعقد کی گئی، جس میں میونسپل حکام کے علاوہ ضلع انتظامیہ کولگام کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
افسران نے قصبے میں ’مائی ٹاﺅن مائی پرائڈ‘ پروگرام کی بہترین کوریج پر کشمیر عظمیٰ کے نمائندہ اظہر حسین کو ایک تعریفی سند سے نوازا اور اُن کے کام کی تعریف کی۔
اسی دوران مقررین نے ضلع کولگام کے عوامی اور ترقیاتی مسائل کو اجاگر کرنے پر اظہر حسین کی ستائش کی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔