بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

File Photo

سری نگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے جمعہ کو بارہویں جماعت کے سالانہ (ریگولر) 2023 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر بھر میں تقریباً 127636 طلباءنے 12ویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی تھی جن میں سے 82441 نے کوالیفائی کیا ہے۔
لڑکوں کے نتائج61 فیصد جبکہ لڑکیوں کا نتائج 68 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
بورڈ نے نتائج اپنی ویب سائٹ www.jkbose.nic.in پر اپ لوڈ کر دئے ہیں۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر محکمہ سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری الوک کمار نے جمعرات کو کہا تھا کہ بورڈ نے نتائج تیار کر لئے ہیں اور جلد ہی ان کا علان کر دیا جائے گا۔