سری نگر// محکمہ موسمیات کی پش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہا وہیں آئندہ 24گھنٹے بھی موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں صاف آسمان کے ساتھ خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے”۔
دریں اثناءاسی دوران سری نگر میں 13.7، پہلگام میں 6.3 اور گلمرگ میں 4.5 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے لیہہ میں 7.4 اور کارگل میں کم سے کم درجہ حرارت 10 درج کیا گیا۔
جموں میں 21.9، کٹرہ 21.2، بٹوت 15.2، بانہال 13.8 اور بھدرواہ میں 14.6 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔