جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید2اموات،557نئے مثبت معاملات

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 557نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں275کشمیر صوبہ سے اور 282 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,59,544تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 02کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 01 صوبہ جموں اور 01 کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید165اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں82صوبہ کشمیر اور83کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16,100کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,35,69,867تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 157،ضلع بارہمولہ میں42،ضلع بڈگام میں13،ضلع پلوامہ میں 03، ضلع کپواڑہ میں22 ،ضلع اننت ناگ میں10 ، ضلع بانڈی پورہ میں 11،ضلع گاندربل 11اورضلع کولگام میں 06 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔شوپیان ضلع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں169، ضلع اودھمپور میں 23،ضلع راجوری میں15، ضلع ڈوڈہ میں13، ضلع کٹھوعہ میں30،ضلع سانبہ میں06 ، ضلع پونچھ میں 11، ضلع رام میں 09اورضلع کشتواڑ میں06نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاسی ضلع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔