جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لئے تیار: مرکزی وزیر

Minister of State (Ministry of Home Affairs and Ministry of Youth Affairs & Sports)

یو این آئی

سرینگر// مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ اینڈ سپورٹس نشت پرمانک کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیرا عظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اوروہ اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
ان کے مطابق کھیلو انڈیا گیمز میں کم از کم آٹھ سو کھلاڑی شریک ہوئے جنہیں یہاں کی انتظامیہ ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم میسر ہو اس کے لئے حکومت کوشاں ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ کھیلو انڈیا گیمز میں شریک کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھی گئ ہیں۔
انہوں نے کہا:’وزیر اعظم نریندرمودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر جموں وکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیاجارہا ہے۔“
انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی وزارت کھیل جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم مہیا کررہی ہیں۔