جموں وکشمیر میں کورونا کے113نئے معاملات

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 113نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 35کشمیر صوبہ سے اور 78 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,55,588تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید66اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں14صوبہ کشمیر اور52کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8,257کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,33,60,058تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,55,588معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)641صوبہ جموں میں 429اور کشمیر صوبے میں212)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,50,190اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,757تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,425کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,332کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,58,30,353ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06جولائی2022ئکی شام تک2,53,74,765نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,55,588 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک65,95,912افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں235اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔641فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ326اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق65,89,953اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔