درجہ حرارت میں بتدریج بہتری،برف و باراں کے دو مرحلوں کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر// جموں وکشمیر میں جاری خشک موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے جمعرات کو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور کہیں کہیں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر مغربی حلل کے دو مرحلوں سے متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا مرحلہ 26 فروری کو متوقع ہے، جس سے جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہو سکتی ہے، اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ تاہم، اس دن کسی بڑی تبدیلی کی کوئی توقع نہیں ہے۔
دوسرا مرحملہ27 فروری کی شام سے 03 مارچ کی صبح تک ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران میدانی علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی بارش، بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ تاہم کہیں بھی مسلسل بارش کی توقع نہیں ہے۔ بالائی علاقوں میں درمیانی درجہ کی برف باری کا امکان ہے۔
اسی دوران انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم سے کم 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات بھی یہی تھا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 2.0ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.5 ڈگری سنٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 2.4 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 4.8 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ 0.6 ڈگری سنٹی گریڈمعمول سے نیچے’ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ، بٹوت میں 8.0، کٹرہ میں 11.6 اور بھدرواہ میں 3.7ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 9.0 اور 12.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔