سری نگر//چیئر پرسن جموںوکشمیر حج کمیٹی سفینہ بیگ نے جموںوکشمیر حج کمیٹی کے اَرکان کے ساتھ آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری اور صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے بھی شرکت کی۔
چیئر پرسن حج کمیٹی اور اَرکان نے جموں وکشمیر کے عازمین حج کے لئے کئے گئے اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو حج کے احسن اِنعقاد کے لئے لاجسٹک اور دیگر سہولیات کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔
عازمین حج کا پہلاقافلہ 7 جون کو سر ی نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے روانہ ہوگا۔