عظمیٰ نیوزڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر میں کانگریس نے بدھ کے روز ایک ضلعی یونٹ کے صدر اور کچھ دیگر رہنماؤں کو نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کی روح کے خلاف جانے اور آزاد امیدوار کے طور پراسمبلی انتخاب لڑنے پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا ۔
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ضلع سری نگر کے صدر امتیاز احمد خان اور دو دیگر کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا ہے۔