عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے جمعہ کو جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر میں جلداز جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔
جموں و کشمیر میں مقامی و قومی سیاسی جماعتوں اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کے بعد کمیشن نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، انتظامیہ اور سیاسی جماعتیں بھی تیار ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعہ کو کہا کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی طاقت کو انتخابی عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دے گا۔
کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن کا ایک وفد انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر میں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ وہ اب دہلی میں سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور لائحہ عمل مرتب کرنے کے بعد انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز انتخابات میں حلل نہیں ڈال سکتے۔
راجیو کمار نے کہا کہ لوگوں میں انتخابات میں شرکت کیلئے جذبہ اور جوش ہے، ہم جلد ہی اُن کے جذبات کو عملی جامعہ پہنائیں گے اور جمہوری عمل شروع کریں گے۔