ضلع ترقیاتی کونسلوں کے ممبران کی ایکس گریشیا ریلیف میں توسیع

File Photo

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملی ٹینسی سے متعلق کسی واقعہ کی وجہ سے موت کی صورت میں جموںوکشمیر کی ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے تمام چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور اراکین کو 25 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف میں توسیع کو منظور ی دی۔اِس سے قبل حکومت نے تمام منتخب بی ڈی سی چیئرمینوں ، سرپنچوں ، پنچوں اور جموںوکشمیر کے میونسپل باڈیز کے تمام منتخب اراکین کے لئے اِسی طرح کی ریلیف فراہم کی ہے۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
اِس فیصلے کا مقصد بلدیاتی اِداروں کے منتخب اراکین کو تحفظ کا احساس فراہم کرکے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے جو اینٹی سٹیٹ عناصر کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایکس گریشیا ریلیف ملی ٹینسی سے متعلقہ واقعات میں مارے جانے والے منتخب نمائندوں کے کنبوں کے اَفراد کی کفالت کی ضمانت کے طور پر کام کرے گا۔