جموں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جموں صوبے میں ہوئی شدید بارشیں سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، وہیں شہر کےماڈل ٹاون گنگیال میں بھاری تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں اور مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔جموں شہر کے گرونانک روڑ، بن تالات، ماڈل ٹاون گنگیال اور روپ نگر میں سیلابی پانی رہائشی بستیوں علاقوں میں گھس آیا ہے جس وجہ سے لوگ گھروں میں درماندہ ہو کررہ گئے ہیں۔