رام بن میں مسلسل پتھر گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ بند

FIle Photo

سری نگر//جموں سری نگر قومی شاہراہ پر آج صبح بھاری بارش کے دوران پتھر اور مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا،”جموں-سری نگر قومی شاہرا میہاڑ، رام بن کے مقامی مسلسل گر رہے پتھروں کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹی سی یو جموں/سری نگر/رام بن سے تصدیق کے بغیر جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں”۔
تاہم مغل روڈ اورسرینگر لہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی دوطرفہ آمد و رفت جاری ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ امرناتھ یاتریوں کو کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور اُنہیں چندر کوٹ کے یاتری نواس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔