جموں میں آپریشن کے دوران عمارت سے گر کر فائر مین ہلاک

File Photo

جموں//جموں کے پریم نگر علاقے میں ایک آپریشن کے دوران چار منزلہ عمارت سے گر کر ایک فائر مین کی موت ہو گئی۔
‘سرکاری زرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات دیر گئے پریم نگر علاقے میں بھڑک اٹھی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو کمرشل اور رہائشی عمارت میں پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران، شہیدی چوک فائر سٹیشن پر تعینات سلیکشن گریڈ فائر مین ستیش رینہ عمارت کی پہلی منزل سے پھسل کر گرگیا۔
حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر جنرل آلوک کمار آج دوپہر جموں کے مضافات میں جگتی ٹاؤن شپ میں فائر مین کی آخری رسومات میں شامل ہوئے۔
انہوں نے رینہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فائر مین نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ فائر اور ایمرجنسی سروسز کی تیز رفتار کارروائی نے آگ کو گراؤنڈ فلور کے ایک کمرے تک محدود کر دیا جہاں یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔