جموں صوبہ کے عازمین حج کو روانگی سے ایک دن قبل حج ہاوس سری نگر پہنچنے کی ہدایت

سری نگر// جموں صوبہ کے تمام منتخب عازمین حج-2023 کو روانگی سے صرف ایک دن قبل حج ہاوس سری نگر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایک سرکلر میں حج اتھارٹی نے کہا کہ یہ ہدایت صرف ان عازمین کیلئے ہے جنہوں نے روانگی کے لیے سری نگر انٹرنیشنل ائرپورٹ کوایمبرکیشن پوائنٹ کے طور پر منتخب کیا ہے۔
سرکلر کے مطابق، کشمیر صوبہ کے عازمین جو اپنے کاغذات جمع کرنے/کسی قسم کی پوچھ گچھ وغیرہ کے لیے حج ہاو¿س جاتے ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دوپہر 2.00 بجے کے بعد حج ہاو¿س تشریف لائیں، کیونکہ جاری فلائٹ آپریشن کی وجہ سے انہیں حج ہاو¿س میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔