جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں رہنے والے غیر مقامی لوگ ، سیکیورٹی اہلکار، تاجر، طلبا اور مزدور بھی اب جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ہردیش کمار نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی، جموں و کشمیر میں “عوامی نمائندگی ایکٹ” مکمل طور پر نافذ ہو گیا ہے۔