پہلگام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ:ہلاکتوں کا خدشہ

اننت ناگ//پہلگام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو پیش آئے ایک حادثے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چندنواری پہلگام میں آئی ٹی بی پی کی گاڑی کو حادثے پیش آیا ہے۔ جس میں کئی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے این او نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں کو لے جانے والی بس، جو یاترا ڈیوٹی پر تھے، پہلگام کے چندنواری علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

زرائع نے بتایا کہ علاقے میں بچاﺅ کاروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔