سری نگر میں بہت جلد سرمایہ کاری اجلاس منعقد ہوگا: مرکزی وزیر

File Image

سری نگر//مرکزی وزیر برائے شہری ترقی ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کے روز کہاکہ سری نگر میں بہت جلد سرمایہ کاری سمٹ منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونین ٹریٹری اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران سری نگر میں سرمایہ کاری سمٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں زمینی صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی خاطر ملک کی بڑی کمپنیوں نے حامی بھر لی ہے۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیرو ترقی کا جال بچھانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ مبذول کی جاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کا جال بچھایا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایاکہ سری نگر اور جموں شہروں کی ترقی کی اور بھی خصوصی توجہ مبذول کی جارہی ہیں۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر برائے شہر ترقی ہردیپ سنگھ دو روزہ دورے پر گزشتہ روز جموں وارد ہوئے تھے۔