سری نگر// جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جو رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک کا ” امکان” ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 جون کو بھی کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک، چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 جون کو، دوپہر اور شام تک مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔
متعلقہ محکمہ کے عہدیدار نے کہا کہ 4 سے 10 جون تک، بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے لیکن اس دوران کہیں کہیں پربارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 10 جون تک کسی بڑی بارش کاکوئی امکان نہیں ہے اور کسان 4 جون سے زرعی کام کاج انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک، سری نگر میں 10.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 11.4 ملی میٹر، پہلگام میں 11.5 ملی میٹر، کپواڑہ میں 10.7 ملی میٹر، کوکرناگ میں 10.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 14.6 ملی میٹر، جموں میں 7.0 ملی میٹر، بانہال میں 81 ملی میٹر، 82 ملی میٹر بارش ہوئی۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 11.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو گزشتہ رات 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 18.0 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 18.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 7.0 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 11.1، بٹوت میں 11.0، کٹرا میں 15.8 اور بھدرواہ میں 10.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔