پلوامہ حادثے میں زخمی موٹر سائیکل سوار 3 دن بعد دم توڑ گیا

کولگام// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پامپور علاقے میں تین دن قبل زخمی ہونے والا ایک موٹر سائیکل سوار بدھ کو سری نگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
خبررساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار پیر کی شام ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی کی شناخت ظہور احمد لون ولد عبدالاحد لون ساکنہ فریسال گاوں کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، بدھ کی دوپہر رام بن کے بانہال علاقے کے قریب ایک سڑک حادثے میں کٹھوعہ کے تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں جدید علاج کے لیے جی ایم سی اننت نانگ منتقل کر دیا گیا۔