سیکورٹی فورسز نے اوڑی میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اُوڑی کے گوہلان علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ الرٹ فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا اور دراندازوں کے ایک گروہ کو روک دیا۔
علاقے میں ب بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
حکام خطے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے چوکس ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔