سیریز جیتنے کے بعد ہاردک پانڈیا نے ٹرافی عمران ملک کو سونپ دی

بھارت اور ائرلینڈ کے مابین ہوئی ٹی 20 سیریز میں بھارت نے فیصلہ کن جیت حاصل کی۔ اسی سیریز میں جموں وکشمیر کے نوجوان کھلاڑی عمران ملک نے بھی ڈیبیو کیا ، اور آخری مقابلے میں دم دار گیند بازی کر کے بھارت کو سیریز کا چمپئن بنایا۔ نوجوان کھلاڑیوں دیپک ہڈا اور عمران ملک کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری سنبھالی اور ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیریز کے فائنل مقابلے میں دیپک ہڈا نے 104رنز بنائے۔ ہڈا T20انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے ہندوستان کے صرف 5ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سیریز جیتنے کے بعد جب کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹرافی اٹھا کر عمران ملک کے حوالے کر دی۔ یاد رہے کہ عمران اس ٹیم کے سب سے کم عمر رکن ہیں۔ انہیں صرف آئیرلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ عمران پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے تھے ، تاہم انہوں نے فیصلہ کن مقابلے کے آخری اوور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 

مقابلے کے آخری اوور ائرلینڈ کو 17جب رنز درکار تھے ، کپتان پانڈیا نے آخری اوور عمران ملک کو سونپ دی ۔ پانڈیا کا  کہنا تھا کہ عمران کی رفتار کو دیکھتے ہوئے 18رنز بنانا مشکل تھا۔ بعد میں پانڈیا کا یہ فیصلہ بھی درست ثابت ہوا۔ پہلی تین گیندوں میں 9رنز پڑنے کے باوجود عمران دباؤ میں نہیں آئے۔ انہوں نے آئرلینڈ کے بلے بازوں کو آخری تین گیندوں پر صرف 3رنز بنانے دئے۔ مقابلے اختتام پر کپتان ہاردک پانڈیا نے کھل کر عمران ملک کی تعریف کی اور اُن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔