عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی رہنما رام مادھو اپنی پارٹی کے بارے میں لاعلم ہیں، جس نے کچھ سال پہلے سابق ملی ٹینٹوں کو پارٹی میں شامل کیا تھا۔
قرہ نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل بٹہ مالو میں حضرت شیخ داوود (رحمۃ اللہ علیہ) کے مشہور مزار پر حاضری دی۔
قرہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی مدد کی جا رہی ہے تاکہ ووٹ تقسیم ہو سکیں اور عوام کو ایسی حکمت عملیوں سے آگاہ رہنا چاہیے اور درست امیدوار کے حق میں ووٹ دینا چاہیے۔
رام مادھو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قرہ نے کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کس پارٹی نے یہاں سابق ملی ٹینٹوں کو اپنی صفوں میں شامل کیا۔
قرہ نے کہا، “مادھو کو اپنی پارٹی میں ملی ٹینٹوں کی شمولیت کا علم نہیں ہے”۔
مزید برآں، قرہ نے کہا کہ کانگریس کے وہ رہنما جو آزاد امیدوار کے طور پر لڑ رہے ہیں، اُن سے بات چیت کی جائے گی۔