پلوامہ:ٹہب گراسنگ پر برآمد بارودی سرنگ ناکارہ بنائی گئی

سید اعجاز

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے حادثے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا ضلع میں سرکلر روڈ کے ٹہب کراسنگ پرایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدپولیس اور فورسز نے یہاں زیر زمین بچھائی گئی 25 سے 30 کلو گرام وزن کی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ میں اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا،”پلوامہ کے تہب کراسنگ سرکلر روڈ پر بچھائی گئی 25سے30کلو بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا، قبل از وقت مصدقہ اطلاع کہ ملنے پر کی گئی کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے”۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں 15 اگست تقریبات کے پیش نظر پہلے ہی سیکورٹی کو متحرک رکھا گیا ہے۔