جموں میں بین الاقوامی سرحد پردر انداز ہلاک

File Photo

جموں//جموں کی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک در انداز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کو جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فوجیوں نے صبح 4 بجے کے قریب آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر باقر پور بارڈر آو¿ٹ پوسٹ (بی او پی) کے قریب دراندازی کی نقل و حرکت کو محسوس کیا اور فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ گھسنے والے کی لاش ابھی بھی باڑ کے پاس پڑی ہے، انہوں نے مزید کہا، پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔