کولگام میں مٹی کا تودہ گرنے سے رہائشی مکان، دکانوں کو نقصان

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ کے نور آباد علاقے میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک رہائشی مکان اور چند دکانوں کو نقصان پہنچا۔
زرائع نے بتایا کہ نور آباد میں شال مچی یاریخہ کے مقام پر پسی گرآئی جس کی وجہ سے سے فیاض احمد حجام اور عبدالمجید حجام کی کم از کم 4دکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا، ”ایک مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کولگام حقائق کا پتہ لگانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نور آباد بشیر الحسن نے کہا کہ متعلقہ تحصیلدار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کے لیے افراد اور مشینری کو بھی کام میں لگا دیا گیا ہے۔