گاندربل میں آتشزدگی کا واقع، رہائشی مکان خاکستر

غلام نبی رینہ

کنگن// گاندربل کے گگن گیر میں آتشزدگی کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ تحصیل گنڈ کے پتھری بل گگن گیر میں گلزار احمد ٹھیکری ولد غلام محی الدین ٹھیکری کے ایک منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر پورے مکان کو اپنی لیٹ میں لے لیا۔
خبر ملتے ہی مقامی لوگ فائر سروسز گنڈ جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں جٹ گئے لیکن تب تک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی واردات صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا تھا آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی تھی۔