آتشزدگی کے واقع میں رہائشی مکان خاکستر

غلام نبی رینہ

کنگن// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے چھتر گل کنگن میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بابا ریشی چھتر گل کنگن میں دو منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور فائر سروسز نے فوراً آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کیں اور اسے مزید پھلنے سے روک دیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔