سوپور میں آتشزدگی سے مکان خاکستر، 2 فائر فائٹرز زخمی

File Image

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے جبکہ 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سوپور کے کرنکشیون کالونی کے بابا رضا علاقے میں واقع رہائشی مکان میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا عملہ فائر ٹینڈرز کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا تاہم واقعے میں مکان مکمل طور پر کاکستر ہوگیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران دو فائر مین بھی زخمی ہوئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی فائر فائٹرز کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت علی محمد اور خضر محمد کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔