کوکر ناگ میں مکان گر جانے سے باپ بیٹے سمیت تین ہلاک، ایک زخمی

اننت ناگ// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح ایک مکان گر جانے کی وجہ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد از جان ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکر ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح ایک کچا مکان (کوٹھا) اچانک زمین بوس ہو گیا جس وجہ سے مکان مالک سمیت چار افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس رہائش پذیر لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے دبے چار افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت منظور احمد گورسی ولد محمد عبداللہ، حاجرا بیگم زوجہ محمد حسین گورسی اور منظور احمد ساکنان بڈہارڈ کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور لاشوں کو ملبے سے نکا لا گیا۔
اُن کے مطابق ڈکسم کے جنگلی علاقے ماتھر پتھر بہک میں یہ واقع پیش آیا ہے۔