جموں و کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا وہیں منگل کو بھی موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا ، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے”۔

دریں اثناءسری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 13.2 اور گلمرگ میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری، لیہہ 12.3 اور کرگل میں 16.2 درج کیا گیا۔

اسی دوران جموں میں 29.9 ڈگری، کٹرہ میں 27، بٹوت میں 20.9، بانہال میں 20 اور بھدرواہ میں 19.2 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔