مرکزی وزیرداخلہ کاشہرخاص کادورہ،چھٹی پادشاہی گردوارے میں حاضری دی

سرینگر//جموں وکشمیر میں مسئلح شورش شروع ہونے کے بعد پہلی بار کسی مرکزی وزیرداخلہ کاشہرخاص کا دورہ چھٹی پادشاہی کے گردواری میں حاضری زمینی سطح پربھی امن قانونی صورتحال کاجائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرمیں مسئلح شورش شروع ہونے اور نامساعد حالات کے تین دہائیوں کے بعد کسی مرکزی وزیر داخلہ نے شہرخاص کادورہ نہیں کیاتاہم موجودہ وزیرداخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی روانہ ہونے سے پہلے شہرخاص کے رعناواری علاقے میں موجود چھٹی پادشاہی گردارے میں حاضری دی او ماتھاٹیکا ۔
اس موقع پر وزیرداخلہ کے ہمراہ جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا15کور کے کمانڈر جموںو کشمیرکے سربراہ سیکوٹی ایجنسیوں سیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے ۔
وزیرداخلہ نے شہرخاص میں امن قانون کی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ کے افسران سے جانکاری حاصل کی تاہم وزیرداخلہ کے شہرخاص کے دورہ کے وقت حفاظت کے غیرمعامولی اقدامات عمل میں لائے گئے تھے، جگہ جگہ پرپولیس وفوسزکی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
نئی دہلی واپس لوٹنے سے پہلے اچانک وزیرداخلہ نے چھٹی پادشاہی گردوارے میں حاضرے دینے و رشہرخاص کے کئی علاقوں کادورہ کرنے کافیصلہ کیاجسے انتہائی اہمیت کاحامل سمجھاجارہاہے ۔