وزیر داخلہ نے ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کو ایوارڈ سے نوازا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں باوقار ‘ایکسی لینس ان انوسٹی گیشن'(تفتیش میں بہترین) ایوارڈ سے نوازا۔
اپنی تفتیشی ذہانت اور قابلیت کے لیے مشہور پولیس افسر کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں انسداد دہشت گردی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بلوال، منی پور کیڈر کے 2012 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر نے اب تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں اور پلوامہ عسکری حملے سمیت کئی ہائی پروفائل کیسوں کو نپٹانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں منی پور کی موجودہ صورتحال کے درمیان افسر کو قبل از وقت ان کے ہوم کیڈر منی پور میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔