سری نگر// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ایک موٹر سائیکل سوار کی ٹپر کی زد میں آکر موت ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار کی شناخت اشفاق مجید سکنہ پائیمس بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل کو بن پورہ سوئیہ بگ میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ٹرک مار دی تھی، جس میں سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد زخمی موٹرسائیکل سوار کو ضلع ہسپتال بڈگام لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔