یو این آئی
سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ برف جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے۔
تاہم وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے ہفتے کی صبح سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی مغل روڈ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی پھسلن کی وجہ سے ابھی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیکن کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی اس پر ٹریفک بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔