سرینگر جموں شاہراہ پر بحالی کا کام جاری، مغل شاہراہ بحال

سرینگر//وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ملانے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور شام تک بحالی کا امکان ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک شبیر ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ کے دیول برج، ٹی 2ٹنل مروگ، بیٹری چشمہ اور سیتا رام پسی پر بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور امید ہے کہ ان مقامات پر شام تک پسیاں کو ہٹا لیا جائے گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت سرینگر جموں شاہراہ سمیت ڈوڈہ، کشتواڑ شاہراہیں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل نہیں ہے۔

ڈپٹی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ آفتاب بخاری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مغل شاہراہ پر گرآئی پسیوں کو ہٹا لیا گیا ہے اور شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سے جاری بارشوں کے دوران شاہراہ کے مختلف مقامات پر بھاری پسیاں اور پتھر گرآئے تھے، جنہیں ہنگامی بنیادوں پر ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور آج صبح تک شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔