سری نگر جموں شاہراہ پر آمد ورفت بحال، مغل روڈ تازہ پسیاں گرآنے سے بند

سری نگر// جموں سری نگر قومی شاہراہ، وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحد رابطہ سڑک چار دن کی بندش کے بعد یک طرفہ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے ، جبکہ مغل روڈ ہفتے کے روز لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی۔

محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں کہا، “جموں-سری نگر ہائی وے، سری نگر-سونامرگ-گماری سڑک گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی ہے”۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پھنسی گاڑیوں کو ان کی منزلوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔

دریں اثناءپونچھ اور راجوری اضلاع کو شوپیاں ضلع سے ملانے والی مغل شاہراہ مانسر موڑ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی۔

نیوز ایجنسی جی این ایس نے ایس ایچ او سرنکوٹ نیاز احمد کے حوالے سے بتایا کہ سڑک کو بحال کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔