مینڈھر میں خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش، دھماکہ خیز مواد برآمد: پولیس

File Photo

مینڈھر// سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں جنگجوؤں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مینڈھر کے لوئر کسبلاڑی علاقے میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کو ایک مشتبہ ٹھکانے کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ٹھکانے سے مشکوک آئی ای ڈی، دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جسے بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے بحفاظت تباہ کر دیا۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ مشتبہ آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو گاؤں کے سرپنچ اور نمبردار کی موجودگی میں تباہ کر دیا گیا۔